اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈیلی بیسٹ ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں مذکورہ اخبار کے کارکنوں کو طویل عرصے کے لیے ہڑتال پر جانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح ہمیں کافی عرصے کے لیے جعلی خبروں سے نجات مل سکتی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب سے اقتدار میں آئے ہیں روزنامہ واشنگٹن پوسٹ پر جعلی اور من گھڑت خبریں نشر کرنے کا الزام عائد کرتے آرہے ہیں۔امریکی صدر کے اس ٹوئیٹ پر روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے کارکنوں نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان کے اس دعوے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔اگرچہ واشنگٹن پوسٹ کے چارسو سے زائد ملازمین نے جون کے اوائل میں لکھے گئے ایک کھلے خط میں تنخواہوں اور مراعات کو منصفانہ بنیادوں پر استوار کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس میں ہڑتال کا کہیں ذکر نہیں تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲